( راؤ دلشاد ) ضلعی کتا مار بریگیڈ کی آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم جاری، ایک سو اکیس آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ڈوگ بریگیڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے تہتر آوارہ کتوں کو گن فائر جبکہ اڑتالیس آوارہ کتوں کو زیر خورانی سے ہلاک کیا۔ نشتر زون کے علاقوں چونگی امر سدھو، غازی روڈ، یونین کونسل 225 اور منیر چوک میں 28 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا گیا جبکہ گلبرگ زون کے علاقے شاہ جمال، فیصل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن آر بلاک میں 27 آوارہ کتوں کو تلف کردیا گیا۔
اسی طرح راوی زون، سمن آباد زون اور داتا گنج بخش کے مختلف علاقوں میں 30 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا اور علامہ اقبال زون کے علاقے رائے سٹی اور رائے ونڈ روڈ پر 36 آوارہ کتے ہلاک کیے گئے۔
رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاویز کرچکی ہے، آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔