(وسیم احمد) مفت پاسز کیلئے پولیس افسر اور پی سی بی حکام میں تنازع شدت اختتار کرگیا،پولیس نےلاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو گالف کلب لیجانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام اور پی سی بی میں تنازع شدت اختیار کرگیا،پولیس کے اعلیٰ حکام سٹیڈیم میں اضافی وی آئی پی باکس اور پاسز کے لئے بضد ہیں،پولیس نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو گالف کلب لےجانے سے انکار کردیا،لاہور قلندر ٹیم نے آج رائل پام گالف کلب جانا تھا۔
پولیس نے غیر ملکی کرکٹرز کو باہر لےجانے کے ایس او پی تبدیل کردئیے ،پہلے بنے پلان میں 24 گھنٹے قبل اطلاع کرنا تھی،اب پولیس نے 48 گھنٹے قبل آگاہ کرنے کا ایس او پی جاری کردیا، پی سی بی کی گاڑیوں کو بھی سٹیکرز کے باوجود سٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا۔