( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان، عثمان بزدار سترہ ماہ میں چھ دفعہ صرف اسمبلی آئے، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اس سمبلی کا راستہ بھول گئے بزدار صاحب شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کرنے کی بجائے اپنا منصوبہ شروع کریں۔
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتے ہیں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت کرتے ہیں، بزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب کو شاپنگ کرنے کے لئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ بنایا ہے اور سترہ ماہ میں عثمان بزدار نے شاپنگ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب کا کہنا ہے کہ گیارہ کروڑ عوام کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے شخص کے حوالے کردیا گیا ہے، اوپر بڑا بزدار بیٹھا ہے نیچے چھوٹا بزدار بیٹھا ہے، وفاق اور پنجاب میں دونوں بزدار کی کارکردگی ایک جیسی ہے۔