(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، جوہرٹاؤن میں غیر قانونی عمارتیں اور متعدد چار دیواریاں بھی مسمار کردی گئیں۔
ایل ڈی اے نے جوہر ٹاون میں تیرہ عمارتیں مسمارکردیں. 336اور 337 ڈی بلاک، پلاٹ نمبرچونتیس سوک سینٹرمیں غیر قانونی سٹرکچرکومسمار کردیاگیا. پلاٹ نمبر دوڈی ون،چار،پانچ،چھ ڈی ون پر تعمیرات اور چار دیواریوں کو مسمارکیا گیا. پلاٹ نمبر دو سو چھپن اے آر ٹو،چار سو اٹھارہ جےتھری غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں. پلاٹ نمبرنوسو ایک اور نو سو دو آر ون پر زیر تعمیرکیفےکو گرادیا گیا. پلاٹ نمبر چھ ،پینتیس ایف ون میں چار دیواریاں مسمار کردی گئیں. پلاٹ نمبرچار سو چھتیس،چار سو انتالیس بلاک ای جوہر ٹاون پرتعمیرات مسمارکردی گئیں.
ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فوراظہر علی نےعملے کے ہمراہ کارروائی کی، ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان طاہراور اسسٹنٹ ڈائریکٹرحافظ عمر ہمراہ تھے۔