ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کےبیرون ملک جانے می‍ں رکاوٹ کون؟شیخ رشید نے بتادیا

مریم نواز کےبیرون ملک جانے می‍ں رکاوٹ کون؟شیخ رشید نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے دورنہیں رکھ سکتی، عمران خان تین دفعہ کشمیر کے مسئلے کو یو این میں لے کر گئے، بھارت کے سٹیجوں پر اب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہےہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ن)لیگ اور اپوزیشن میں سے کوئی لڑائی نہیں کرے گا، یہ بس ٹی وی پروگرام کریں گے، ایم کیوایم شریف پارٹی ہے اور ہمارے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان اگر اسلام آباد دھرنا دینے آئے تو اس دفعہ دھر لیے جائیں گے اور اگر جلسہ کرنے آئے تو سموسوں اور پکوڑوں سے استقبال کریں گے۔

ایک سوال کے جواب پر شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے می‍ں کابینہ بھی رکاوٹ ہے، کابینہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے گی اور اگر مریم نواز باہر چلی گئیں تو میرے دوست فرینڈلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپنی سیاست کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ مہنگائی ہماری اپوزیشن اورسوتن ہے، ہمیں اس کےخلاف لڑناہے،آٹےکابحران سازش،چینی کا بحران اصل تھا، ہماری اکنامک ٹیم گرے لسٹ سے نکلنےکی کوشش کررہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer