ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بدلا لیکن قلندرز کے حالات نہ بدلے، شائقین مایوس

ملک بدلا لیکن قلندرز کے حالات نہ بدلے، شائقین مایوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد، وسیم احمد) قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ پی ایس ایل کا تیسرا میچ ملتان سلطانز کی جیت پر ختم ہوا. لاہور قلندر کی ہار پر شائقین ایک بار پھر مایوس ہوگئے۔ 
پی ایس ایل کے تیسرے ٹاکرے میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنزبنائے،  مطلوبہ ہدف ملتان سلطان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا. پہلا میچ ہارنے کے بعد لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی۔

  لاہور قلندر کی ہار پر سپورٹر مایوس ہو کر سٹیڈیم سے واپس لوٹے۔ شائقین کہتے ہیں کہ ملک بدلا لیکن قلندرز کے حالات نہ بدلے۔  شائقین کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو ٹیم کی سپورٹ جاری رکھیں گے، قلندرز مزید محنت کرکےکامیابی حاصل کرسکتےہیں۔ ملتان سلطان کےشائقین کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی پر خوشی ہے لیکن وہ قلندرز کی کامیابی کےلیےبھی دعا گوہیں۔

شائقین کرکٹ نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کو خوب انجوائے کیا،  شہری ہزاروں کی تعداد میں میچ دیکھنے آئے، جنہوں نے ملتان سلطان کے کھیل کو سراہا اور پی ایس ایل کو زبردست ایونٹ قرار دیا۔  شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ ہوم گراونڈ پرکرکٹ سٹارز کوکھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

سابق کپتان آل راونڈر محمد حفیظ نےپی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کےہاتھوں شکست پرمایوسی کا اظہارکیا۔ لاہور قلندرز کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت خراب کرکٹ کھیلی جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں سامنےہے، کم بیک کرنے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

اس سے قبل میچ کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے سخت انتظامات کئے تھے۔ لاہور پولیس کے گیارہ ہزار، ٹریفک پولیس کے 16 سو اہلکار اور افسران ڈیوٹی پر مامور رہے جنہیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون بھی حاصل تھا۔

آج بھی پی ایس ایل کے دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔