میٹرک کے امتحان کا آغاز ہوگیا

22 Feb, 2020 | 10:18 AM

Shazia Bashir

جنید ریاض: لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک امتحان 2020ء کا آغاز ہوگیا، پہلے روز 5 مضامین کے پیپر لیے جارہے ہیں۔

       تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک امتحان 2020ء کا آغاز ہوگیا، پہلے روز 5 مضامین کے پیپر لیے جارہے ہیں، پہلے روز فرسٹ شفٹ میں عربی، بزنس سٹڈ یز، لباس اور پارچہ بافی کا پیپر لیا جارہا ہے۔

جبکہ سیکنڈ ٹائم میں غذا و غذائیت اورجغرافیہ کے پیپرز ہوں گے، رواں سال امتحان میں 5 لاکھ بائیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں کے لیے 826 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تمام امتحانی مراکز میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باعث غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

      

مزیدخبریں