لیسکو میں سفارشی کلچر پروان چڑھنے لگا

22 Feb, 2020 | 12:13 AM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) لیسکو میں پرکشش اور من پسند تعیناتی لینے کے لئے سفارشات آنے لگیں، کمپنی نے سفارشی کلچر استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

من پسند پوسٹ کیلئے سفارش کروانے والوں کیخلاف واپڈا رولز کے تحت کارروائی ہو گی، لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمانہ کارروائی کو افسران و ملازمین کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ کمپنی کے کئی افسران وملازمین من پسند تعیناتی کیلئےسفارش کروا رہے ہیں، افسران و ملازمین کے تقرر و تبادلے صرف کمپنی پالیسی کےمطابق ہوں گے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیپکو نے 2 سال قبل تقرر وتبادلوں میں سیاسی دباؤ کے خاتمے پر مراسلہ بھجوایا تھا، جس کے مطابق بااثر شخصیات کے دباؤ پر بھی تقرر و تبادلے نہیں کئے جائیں گے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سفارشی کلچر کے خاتمے پر کارروائی کی منظوری دے رکھی ہے، کمپنی نے سفارشی کلچر کے خاتمے پرمبنی مراسلہ تمام شعبہ جات کوبھجوا دیا ہے۔

مزیدخبریں