ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹواریوں نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے مسائل پیش کردیئے

پٹواریوں نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے مسائل پیش کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) سپریم کورٹ کا پٹواریوں کے اختیارات ختم کرنے کا معاملہ، عام شہریوں کے بعد ضلع لاہور کے پٹواریوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کے سامنے مسائل پیش کردیئے۔

انجمن پٹواریان نے ڈپٹی کمشنرلاہورکومسائل کے حوالے سے خط لکھ دیا، انجمن پٹواریان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پٹواریوں کوکام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ سرکاری ریکارڈ کرائے کی عمارتوں میں رکھتے ہیں، کرایہ اور بل کے اخراجات 40 ہزار روپے ماہانہ تک ادا کرنے پڑرہے ہیں۔

جوڈیشل اداروں، احتسابی اداروں سمیت مختلف جگہوں پر ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کا خرچ اپنی جیب سے دے رہے ہیں، انہیں نہ ہی سٹیشنری کا سامان دیا جاتا ہے اورنہ نقل وحرکت کیلئے گاڑی جس وجہ سے تمام خرچے جیب سے اٹھا رہے ہیں۔ ان سب کے بعد بھی کرپٹ کہلاتے ہیں، پٹواریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرلاہور کے تمام پٹواری اپنا ریکارڈ صدرریکارڈ روم میں جمع کرا دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer