(قیصر کھوکھر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ایم ایس افسروں کی تیز ترقی کے لئے ڈی ٹی ایل کی اسامیوں کی منظوری دے دی ۔
ڈی ٹی ایل کی پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 158 نئی اسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں جن میں گریڈ 18 کی 93، گریڈ 19 کی 50، گریڈ 20 کی 13 اور گریڈ 21 کی دو نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ میں نئی اسامیاں پیدا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے، ان نئی اسامیوں کے پیدا ہونے سے پنجاب کے پی ایم ایس افسروں کی بڑے پیمانے پر گریڈ 18، گریڈ 19، گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی کے مواقع پیدا ہو جائیں گے۔