بھارت کی ٹماٹر بند کرنے کی دھمکی، پاکستانیوں کا منہ توڑ جواب

22 Feb, 2019 | 05:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قیصر کھوکھر) بھارت کی جانب سے ٹماٹر بند کرنے کی دھمکی پر پاکستانیوں کا انتہائی سخت ردعمل سامنے آگیا، کہتے ہیں بھارت نے ٹماٹر بند کر کے نیچ حرکت کی ہے، بھارت کے پاس ٹماٹر توہمارے پاس ایٹم بم ہے۔

پلوامہ واقعے پر بھارت کا ساراغصہ ٹماٹروں پر نکلا، پاکستان کو ٹماٹر کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی، بھارت کی اس مضحکہ خیزدھمکی کو پاکستانیوں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، بولے سوا ارب کی آبادی والے انڈیا کو یاد رکھنا چاہیےکہ پاکستانی زندہ دل اوربہادر قوم ہیں۔

پاکستانی قوم نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہارا کیا خیال ہےکہ پاکستانی ٹماٹر کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، دہی ٹماٹر کا بہترین نعم البدل ہے، یہ ٹماٹر ہم مودی اور راہول کے منہ پرمارتے ہیں، تمہارے ٹماٹر کی ہر گز ضرورت نہیں۔ ہمارے پاس ایٹم بم ہے جب کہو گے ہم حاضر کر دیں گے۔

مزیدخبریں