ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی بیوروکریسی سابقہ لیگی حکومت کی خامیاں ڈھونڈنے میں لگ گئی

پنجاب کی بیوروکریسی سابقہ لیگی حکومت کی خامیاں ڈھونڈنے میں لگ گئی
کیپشن: City42- Punjab Govt, Nawaz Govt, PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومتی ترجیح! ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یا سابقہ حکومت کیخلاف وائٹ پیپر کی اشاعت؟ وزیر اعظم کے حکم پر پنجاب کی بیوروکریسی کو سابقہ حکومت کی خامیاں ڈھونڈنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے سابق حکومت کی خامیاں ڈھونڈنے میں لگ گئی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب حکومت کو بڑا ٹاسک دے دیا، جس کے مطابق لیگی دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنا ہے، وائٹ پیپر میں سابق دور حکومت کی ناکام منصوبہ بندی، پالیسی، کرپشن اور بے ضابطگیاں شامل ہوں گی۔

ذرائع کےمطابق اب ایوان وزیراعلی نے بھی صوبائی محکموں سے رپورٹ طلب کرلی ہے جس میں ہر ادارہ پنجاب میں10 سالہ لیگی دور حکومت کی ناکامیوں کا خلاصہ پیش کرے گا، یہ ٹاسک سیکرٹری آئی اینڈ سی کے سپرد کیا جو تمام اداروں سے مذکورہ معلومات وصول کر کے ایک مفصل رپورٹ تیار کر کے ایوان وزیراعظم بھیجیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق دور حکومت میں ناصرف کرپشن، بلکہ بد انتظامی امور اور حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں پر اثرورسوخ سے متعلق بھی معلومات شامل ہوں گی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکداروں کے بارے بھی وائٹ پیپرتشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں زیادہ تر لیگی دور حکومت کے افسران موجود ہیں، جن کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اب لیگی حکومت کے ہی دس سالہ ناکامیوں کا ریکارڈ بنائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer