’’ نیب کیسز سے سرخرو ہو کر نکلوں گا‘‘

22 Feb, 2019 | 01:24 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، نیب کیسز سے سرخرو ہو کر نکلوں گا۔

 ذرائع کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر محنت انصر خان نیازی بھی موجود تھے۔ عبد العلیم خان نے وزیر قانون راجہ بشارت سے نیب کیسز کے حوالے سے مشاورت کی۔ اس دوران آئندہ پیشی پر حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر قانون نےعلیم خان سے بلدیاتی نظام کے مسودہ پر بھی بات جیت کی۔

عبدالعلیم خان سے تحر یک انصاف کے دیگر اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے بھی ملاقاتیں کیں، علیم خان نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

مزیدخبریں