ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوٹنگ ٹیم کو ویزے نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑ گیا

پاکستانی شوٹنگ ٹیم کو ویزے نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)  بھارت کو کھیل کے میدان میں پاکستان سے دشمنی مہنگی پڑ گئی، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نےبھارتی رویے میں بہتری تک انڈیا میں انٹرنیشنل ایونٹس نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔

پاکستانی شوٹنگ ٹیم کو شوٹنگ ورلڈ کپ کے لئے ویزے نہ دینا بھارت کومہنگا پڑگیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ویزے نہ دینے پر بھارت میں ہونیوالے شوٹنگ ورلڈ کپ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کا اولمپک کوالیفائر کا درجہ معطل کردیا۔

دوسری جانب آئی اوسی ایگزیکٹو بورڈ نے بلاتفریق ایونٹس کی میزبانی کی یقین دہانی کرانے تک بھارت میں کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، آئی اوسی ایگزیکٹو بورڈ نے کھیلوں کی بین الاقوامی فیڈریشنز کو بھی بھارت کو ایونٹس کی میزبانی دینے سے منع کردیا ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ نے بھارتی رویے کو اولمپک چارٹرڈ کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت کےساتھ ایشین گیمز اور دیگر کھیلوں کی میزبانی کے لیے جاری مذاکرات بھی فوری معطل کردیئےہیں۔ پاکستان شوٹنگ فیڈریشن نے آئی او سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، کھیلوں میں تعصب پسندی کا عنصر افسوسناک عمل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer