(عمران یونس) نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے سٹیٹ بینک اور حکومت میں معاملات طے پاگئے۔شہریوں کو 8 سے 10 ہزار روپے ماہانہ قسط دینا ہوگی۔
صوبے میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پھاٹا بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ حسن اقبال سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے مزید فیزز کے لیے فنانشنل ماڈل پر بات چیت ہوئی۔
وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے بورڈ ممبران کو آگاہ کیا کہ منصوبے کیلئے سٹیٹ بنک اور حکومت میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ اب درخواست گزار آٹھ سے دس ہزار ماہانہ قسط پر گھر حاصل کر سکے گا۔