زاہد چوہدری: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون، عطائیوں کے انیس اڈے سربمہر کر دیئے گئے۔المدنی جراح، غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بھی بند کردیا گیا ہے.
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے، ایلوپیتھک کے تیسں ، حکمیوں اور جراحوں کے تین تین سنٹرز کو، مستند ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر سربمہر کر دیا ہے۔ سیل کئے گئے سنٹرز میں، تحسین کلینک، عمرکلینک، میاں برادرز، رانا کلینک، شافی کلینک، رافع میڈیکل سنٹر، طاہر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک، ارشد علی کلینک، محمد یوسف میڈیکل سنٹر، حافظ کلینک، میتلا ہومیو کلینک، عاطف کلینک اور صبور کلینک شامل ہیں۔
المدنی جراح، غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بھی بند کردیا گیا ہے، اشرف یونانی دواخانہ، معین دواخانہ اور الحکیم دواخانہ کو بھی، مستند حکیم موجود نہ ہونے پر بند کر دیا گیا ہے۔