عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کیلئے انکے سسر کا ہائیکورٹ سے رجوع

22 Feb, 2018 | 09:03 PM

رانا جبران
Read more!

ملک اشرف: جعلی پولیس مقابلوں میں شہرت پانے والےعابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کیلئے ان کے سسر نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے درخواست پر آئی جی پنجاب اور ڈائریکٹرایف آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے26 فروری کوجواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے طابق ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج  جسٹس انوار الحق نے عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع  ٹیپو سلطان کی  درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل آذر لطیف خان نے موقف اختیارکیا کہ عابد باکسر کے خلا ف شہر کے مختلف تھانوں میں بارہ مقدمات درج ہیں۔ عابد باکسر کی جان  خطرہ ہے۔ اسے  مبینہ پولیس مقابلہ میں ماردیا جائے گا۔

درخواست میں  استدعا کی گئی کہ عابد باکسرکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے اور اس  کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی  ایف آئی اے  کو نوٹس جاری کرتےہوئے 26 فروری کوجواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں