پنجاب حکومت کی طرف سے فوڈ اتھارٹی ریگولیشن قوانین میں نئی منظوری

22 Feb, 2018 | 06:52 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمران یونس:پنجاب حکومت کی طرف سے فوڈ اتھارٹی ریگولیشن قوانین میں نئی منظوری کے بعد فوڈ اتھارٹی کو انفنٹ فارمولا کیخلاف کارروائی کیلئے مزید اختیارات مل گئے۔ فوڈ اتھارٹی قوانین لاگو کرنے کیلئے متحرک ہو گئی۔

فوڈ اتھارٹی نے انفنٹ فارمولہ دودھ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ صحت سے مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے کارروائیوں کیلئے نئے ایس او پیز بنائے جائیں گے جس کے تحت انفینٹ فارمولہ کمپنیاں اپنی پیکنگ سے دودھ کا لفظ ہٹانے کی پابند ہونگی۔ کمپنیوں پر مراکز صحت یا زچہ بچہ مراکز میں تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی۔

انفنٹ فارمولہ کمپنیاں کسی ڈاکٹر،میڈیکل ریپ،کلینک یا ہسپتال کا دورہ بھی نہیں کریں گی۔ کمپنیاں آؤٹ لٹس پر"انفینٹ فارمولہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں" کا نوٹس آویزاں کریں گی۔ تمام میڈیکل سٹورز صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر انفینٹ مصنوعات فروخت کر سکیں گی۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایف آئی آرز بھی درج کراسکے گی۔

مزیدخبریں