کرول گھاٹی جنگل میں شجر کاری مہم، 1ہزار پودے لگائے گئے

22 Feb, 2018 | 04:16 PM

Read more!

(فضہ عمران) کرول گھاٹی جنگل میں شجر کاری مہم،اولڈ سٹوڈنٹ کینئرڈ کالج کی جانب سے ایک ہزار پودے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نو سوپچانوے ایکڑ رقبے پر محیط کرول گھاٹی جنگل میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ تین سال میں پانچ لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں, اب محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں نے بھی شجر کاری میں اپنا حصہ ڈالاہے, اولڈسٹوڈنٹ کینئرڈکالج نے بھی اس مہم میں اپناحصہ ڈالاہے۔

تقریب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چوہدری حیات حسن،کنزرویٹو فاریسٹ لاہور مقیت خان،انچارج فاریسٹ گٹ والا رائے محمد رفیق، فیصل ہارون سمیت دیگر افراد نے شرکت کی, ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چوہدری حیات حسن کا کہنا تھا کہ افادیت کے پیش نظرنیم کے پودوں کوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے، نیم ایک سدا بہار درخت ہے جس کا بیج ایک ہفتے بعدہی اُگنا شروع ہوتا ہے اور یہ عمل تقریبا اٹھائیس روز میں مکمل ہوجاتا ہے۔

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، اگر تمام شہری اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں تو ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں