احد چیمہ کی گرفتاری، پی ایم ایس افسران نے بغاوت کا اعلان کردیا

22 Feb, 2018 | 03:01 PM

(قیصر کھوکھر) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر پی ایم ایس افسران نے پنجاب میں ڈی ایم جی افسران کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے ایک طرف چیف سیکرٹری کو کھلا خط لکھ دیا ہے اور دوسری طرف پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر نے احد خان چیمہ کے معاملے پر ڈی ایم جی افسران سے اعلان لا تعلقی کردیا۔

شاہد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت کرپشن اور نیب کے معاملے میں ڈی ایم جی افسران کا ساتھ نہیں دیں گے کیونکہ احد خان چیمہ کے خلاف نیب میں ایک کرپشن کا کیس ہے۔

مزیدخبریں