ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں پنجے گاڑنے کی تیاریاں شروع کردیں

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں پنجے گاڑنے کی تیاریاں شروع کردیں
کیپشن: PPP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظرپیپلزپارٹی نے پنجاب میں پنجے گاڑنے کی تیاریاں شروع کردیں، بلاول بھٹو زرداری نے صوبے میں مزیدسیاسی سرگرمیوں کاشیڈول مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پرنکلنے کافیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں پنجاب کو ٹارگٹ کیاجائے گا۔

سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، سرگودھا،اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں جلسوں کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اب وہ بھرپور عوامی میدان لگائیں گے۔

انہوں نےپنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اورمزید جلسوں کا شیڈول مانگ لیاہے۔ پنجاب بھر میں پارٹی کی ممبرشپ کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔