ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کرپشن کیس، احد چیمہ کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کرپشن کیس، احد چیمہ کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا گیارہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔ نیب نے احد چیمہ کو بکتر بند گاڑی میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔    

تفصیلات کے مطابق نیب پنجاب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مالی بے ضابطگیاں کر کے 32 کنال اراضی لینے اور دیگر کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پنجاب گورنمنٹ کے تمام افسران جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے جبکہ پولیس کی نفری کو صبح سے ہی عدالت کے باہر تعینات کر دیا گیا تھا۔ خاص طور پر سول کپڑوں میں اہلکار قطاروں کی صورت میں عدالت کے باہر سماعت ہونے تک موجود رہے۔

نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کی 32 کنال اراضی کا ٹھیکہ قاسا ڈویلپر کمپنی اور بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کو دیا اور یہاں سے ملنے والی رقم سے پیرا گون سٹی میں 30 ملین سے 32 کنال کی جگہ حاصل کی۔ احد چیمہ کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے چھ ہزار افراد گھر حاصل کرنے سے محروم رہے۔

احد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، یہاں پر دیگر افسران بھی کام کر رہے تھے، ان کو نہیں پکڑا گیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب کا دوسرا نوٹس ملنے پر وہ نیب کے پاس گئے لیکن وہاں میڈیا کو دیکھ کر واپس آگئے جبکہ نیب کا کہنا تھا ان کو کئی بار بلایا گیا لیکن وہ وضاحت کے لئے پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ کا پانچ مارچ تک جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا۔