ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے ہماری سکیورٹی کو مضبوط کیا،قونصل جنرل چائنہ

محسن نقوی نے ہماری سکیورٹی کو مضبوط کیا،قونصل جنرل چائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابراہیم قریشی :  فرینڈ شپ ایوارڈ 2024 کی تقریب قونصلیٹ جنرل پیپلز رپبلک آف چائنہ کے زیر اہتمام ہوئی ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانی چودھری سالک حسین نےشرکت کی
فرینڈ شپ ایوارڈ 2024 کے حوالےسے کی تقریب  ہوئی قونصلیٹ جنرل پیپلز رپبلک آف چائنہ کی جانب سے اہتمام کیاگیا۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانی چودھری سالک حسین نےشرکت کی۔فلیٹیز ہوٹل میں فرینڈ شپ ایوارڈ 2024 کی تقریب سجائی گئی ۔تقریب میں ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے 

قونصل جنرل چائنہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور حکومت ِپاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا  محسن نقوی نے ہماری سکیورٹی کو مضبوط کیا ۔ 2025 پاکستان و چین کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

 صوبائی وزیرچودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پا ک چین دوستی ہمیشہ بے مثال رہی ہے۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ گیم چینجر ثابت ہوگا

تقریب میں فواد خورشید، کامران لاشاری، سیکرٹری انڈسٹریز، عامر میر، نصیر سلیم،بی این یو وائس چانسلر معیز یوسف ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا اکرام خان، ڈاکٹر احمد رضا ودیگر شریک ہوئے۔ایوارڈتقریب میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلر زو دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاک چین تعلقات پرروشنی ڈالی۔

چائنہ قونصلیٹ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،آئی جی پنجاب ،شافع حسین و دیگر کو شیلڈز سے نواز گیا۔