وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات

22 Dec, 2024 | 08:14 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔

 وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملک کی  سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال ہوا۔ 

وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

مزیدخبریں