اسرار خان : لاہور میں جوہر ٹاؤن میں نوجوان نے خودکشی کرلی جبکہ ہیر گاؤں میں نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی
ہئیر، گاؤں قریشی والا میں نوجوان کا اقدام خودکشی
پولیس کے مطابق 17 سالہ جمشید اسلام نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ابھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ وجہ اقدام خودکشی ابھی سامنے نہیں آئی ۔
جوہر ٹاؤن جے بلاک میں شہری کی خودکشی
تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے جوہر ٹاؤن جے بلاک میں شہری نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ شہروز بٹ نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا،لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔ اہل خانہ کے بیان کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں مگر تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی