ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچیس مجرموں کو سزائیں ویڈیو ثبوتوں کی بنا پر دی گئیں

پچیس مجرموں کو سزائیں ویڈیو ثبوتوں کی بنا پر دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی وجہ سے 9مئی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تاخیر ہوئی،ایبسولوٹلی ناٹ کہنےوالا امریکی کندھوں پر اقتدار میں آنا چاہتا ہے،یوٹرن لینے والا کبھی قومی لیڈر نہیں ہوسکتا۔پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کیلئے باعث شرم ہے، جنرل باجوہ مائنس نوازشریف منصوبے پر کام کررہے تھے،پی ٹی آئی کے دور میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہوئی،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نو مئی کےمعاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی، نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے ، نو مئی ایسے شخص نے پلان کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کی پراڈکٹ تھا، نو مئی کے حملوں میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے،گزشتہ روز نو مئی کے 25 ملزمان کا فیصلہ ہوا،فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں، 9 مئی کے ذمےداروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا معاملہ عدلیہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، 2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا،پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کے لیے باعث شرم ہے،نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا۔بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا گیا ، 
نو مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے ،نوازشریف کی حکومت سازش کے ذریعے ختم کی گئی ،بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر پہنچی ،
نو مئی کے 25 ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی، 
 خواجہ آصف  نے کہا ،بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب بانی پی ٹی آئی امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،
نوازشریف نے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جو لوگ پی ٹی آئی کی محبت میں پاگل ہوگئے ہیں انہیں ان کا ماضی دیکھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی خود فوج کی سب سے بڑی پروڈکٹ ہیں،ملک کے دفاع کوکوئی بھی چیلنج نہیں کرسکے گا۔