ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں، سہولت کاری اور  مالی معاونت والوں کے خاتمے تک ان کا  پیچھا کریں گے، آرمی چیف

Chief of Army Staff, General Asim Munir, WANA, Security situation, Counter Terrorism strategy,
کیپشن:   پاک فوج قوم کی حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر ملک میں امن و استحکام کی بحالی یقینی بنائے گی: جنرل عاصم منیر کی وانا میں جوانوں سے گفتگو— فوٹو: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں، سہولت کاری اور  مالی معاونت والوں کے خاتمے تک ان کا  پیچھا کیا جائے گا۔
  چیف آف آرمی سٹاف (COAS)  جنرل سید عاصم منیر نے آج اتوار کے روز  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، چیف آف آرمی سٹاف  کو موجودہ سیکیورٹی منظرنامے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے افسران اور دستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، چیف آف آرمی سٹاف نے دہشت گردی کے مقابلے میں ان کی غیر متزلزل لچک اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں پر قوم کے فخر کی تصدیق کی۔

  جنرل عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ مل کر، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔


آرمی چیف  نے کہا ، ملک بھر میں پائیدار استحکام کو یقینی بنائیں گ ۔ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقنی بنایا جائے گا انشاءاللہ  ۔ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں، سہولت کاری اور مالی معاونت کرنے والوں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔