سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرد اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا ہلکی برفبا ری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علا قوں میں سموگ/دُھند چھائے رہنے کی توقع بھی ہے ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال :
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بونداباندی ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ،مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پرسموگ/ دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنےکے علا وہ بعض مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرنوالہ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، بہاولنگر اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کی توقع ہے ۔صبح رات کے اوقات میں سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، ،اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دُھند ، سموگ چھائے رہنے کی توقع بھی ہے ۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں دھند /سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر/ گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ بعض مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
[6:17 PM, 12/22/2024] +92 317 2424118: آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13 ، اسکردو منفی 11، گو پس منفی 09، گلگت ،دیرمنفی 08، استور منفی 07،قلات، بگروٹ منفی 06، کو ئٹہ ،زیارت اورچترال میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔