پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف

22 Dec, 2024 | 06:20 PM

 سٹی 42:پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا ۔پاکستان نے 3.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنزبنائے ہیں، صائم ایوب 6 اور بابراعظم 4 رنز کیساتھ کریز پر موجود   تھے 

جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی  تھی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے کی پہلی وکٹ ایک سکور پر گر گئی، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران بارش  باعث  میچ رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے،  پاکستان نے 15 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر  78 رنز بنا لیے ہیں۔بارش کے باعث میچ کو 47 ، 47  اورز تک محدود کردیا ہے۔

تھری ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنےکے بعد ٹاس ہوا تو جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیے گئے۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹ پر 308 رنز بنائے۔اوپنر صائم ایوب نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب نے سنچری 91 گیندوں پر بنائی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان آغا 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔میزبان ٹیم کی جانب سے رابادا نے تین، مارکو ینسین اور فوٹیون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار کو ڈراپ کیا گیاْ۔قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم،کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

مزیدخبریں