آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائی ، موٹرسائیکلیں چھیننے والا گرفتار

22 Dec, 2024 | 05:23 PM

عابد چوہدری :آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور  نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچر گرفتار کرلیا 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ کے انسپکٹر محمد قمرساجد نے  ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سنیچر ملزم محمد علی عرف کاکا کو  گرفتار کرلیا 
 ڈی ایس پی کے مطابق گرفتارملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں موٹرسائیکلز برآمد ہوئیں ۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم  نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف  کر لیا ۔ جس سے  مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزیدخبریں