عابد چوہدری :اقبال ٹاؤن سے شہری غلام حسین کو اغواکے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نےواقعہ کا نوٹس لیا تھا ۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اقبال ٹاؤن مرتضٰیٰ اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔ ملزم ذیشان عباس کوچکوال سےگرفتارکرکےآلہ قتل برآمدکرلیاگیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے مقتول کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے پیسے لیے تھے،بیرون ملک نہ بھجوانے پر مقتول نے ملزم ذیشان عباس سے اپنی رقم کا تقاضا کیا۔ملزم مقتول غلام حسین کو اغوا کرکے چکوال لے گیا اور ویران جگہ لے جا کر قتل کردیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ۔