عابد چوہدری :پولیس اہلکار منشیات فروش نکلا۔ اپنے ہی سرکل میں منشیات بیچتا پکڑا گیا
باٹا پور پولیس نے اہلکار نے اپنے ہی سرکل میں منشیات کا دھند ا شروع کردیا ،مناواں پولیس نے پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر کیا، اور مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق پولیس اہلکار کو بی آر بی نہر کے قریب سے گرفتار کیا گیا،پولیس اہلکار وقاص کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ۔ پولیس اہلکار کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔