گھریلو ملازمہ گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کرکے فرار

22 Dec, 2024 | 04:04 PM

وقاص احمد:کراچی کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک گھر میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات پیش آئی ہے۔

 متاثرہ شہری نے شکایت کی ہے کہ اس کی ملازمہ نے 60 لاکھ روپے نقدی اور 20 تولے زیورات چوری کر لیے۔متاثرہ شہری ندیم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے کاروبار کے 60 لاکھ روپے نقد اور 20 تولے زیورات گھر میں رکھے تھے، جو ملازمہ اور اس کے شوہر نے چوری کر لیے۔

ندیم نے اس حوالے سے ملازمہ اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، اور شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں