طیب سیف: پی آئی اے کے بیڑے میں 11ویں ائیربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ آپریشنل بیڑے میں شامل کرلی گئی۔
جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا،پی ائی اے کے آپریشل بیڑے میں اگلے چند دنوں میں طویل عرصے سے گراونڈڈ بوئنگ 777 اور ATR طیارے بھی شامل ہو جائیں گے،فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی۔
رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا ہے جومسافروں میں مقبولیت اختیار کررہا ہے۔
سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کے مطابق پروازوں کے شیڈول پرسختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کی پراڈکٹ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،پی آئی اے کے فلائیٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولیرٹی،آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔