محمد عمران: اٹک میں حکومت مخالف پروپیگنڈہ اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 3اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق یہ اساتذہ سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے اور سیاست میں بھی ملوث پائے گئے تھے۔ ان اساتذہ کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
معطل ہونے والی دو خواتین اساتذہ سینئر سائنس ٹیچر (SST-IT) اور سینئر سائنس ٹیچر (SST) ہیں، جو ویسہ سکول میں تعینات تھیں۔ انہیں مزید تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ابتدائی تعلیم) اٹک کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تیسرے معطل ہونے والے ٹیچر کا تعلق گورنمنٹ بوائز سکول دکھنیر تحصیل جنڈ سے ہے۔ ان پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس دینے اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
یہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا احاطہ کرنا چاہیے اور غیر قانونی سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔