ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 37 ملزمان گرفتار

برکی پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 37 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: برکی پولیس نے ایک پرائیویٹ فارم ہاؤس پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ملزمان پرائیویٹ فارم ہاؤس میں پابندی کے باوجود لیٹ نائٹ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور محفل میں رقص اور شراب نوشی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

دوران ریڈ پولیس نے رقص و شراب کی محفل میں شریک شوٹر ارسلان عرف بابو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے.

چھاپے کے دوران جعلی پولیس اہلکار جاوید کو بھی گرفتار کیا گیا جو محفل میں شریک تھا۔ مزید برآں پولیس نے ایکسائز کے اہلکار کو بھی گرفتار کیا جس کے پاس شراب کی سپلائی لانے والی گاڑی موجود تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے 4 پستول، 2 رائفلیں، درجنوں شراب کی بوتلیں اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کارروائی کو شہر میں شراب نوشی اور غیر قانونی محافل کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔