ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس سکیورٹی پلان پر عملدرآمد،  انتظامات مکمل

کرسمس سکیورٹی پلان پر عملدرآمد،  انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے  جس کے تحت لاہور بھر میں 622 چرچوں، 19 پارکوں اور 8 بازاروں کی سکیورٹی کے لئے 3762 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مختلف گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز دورے کئے۔ فیصل کامران نے مال روڈ، قلعہ گجر سنگھ اور کینٹ سمیت مختلف گرجا گھروں کی سکیورٹی کی چیکنگ کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے سینٹ انتھونی چرچ، میری چرچ انارکلی اور کیتھیڈرل چرچ کی سکیورٹی کو چیک کیا اور گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

فیصل کامران نے مزید بتایا کہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور 84 ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اے کیٹگری کے 59 گرجا گھروں پر 1062 پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ مذہبی تقریبات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔