ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا ٹی 20 ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے سٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ

پی سی بی کا ٹی 20 ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے سٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹی 20 سکواڈ کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا جس کے تحت سٹرائیک فورس تشکیل دی جائے گی۔ سٹرائیک فورس کا مقصد ٹیم میں نیا خون شامل کرنا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سٹرائیک فورس میں 50 نوجوان پاور ہٹر بیٹرز کو شامل کیا جائے گا، جنہیں ملک بھر سے میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔ اس سلیکشن کی نگرانی سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے، جو اس پروجیکٹ کی سربراہی کریں گے۔ سٹرائیک فورس کے ذریعے منتخب ہونے والے بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کھیل میں مزید طاقت اور تاثیر پیدا کر سکیں۔ سٹرائیک فورس کا مقصد ملک بھر سے 50 باصلاحیت بیٹرز کو منتخب کرنا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سٹرائیک فورس کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو چھ ماہ کی تربیت دی جائے گی جس کے بعد انہیں قومی ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ قدم ٹی 20 سکواڈ میں نیا ٹیلنٹ شامل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سٹرائیک فورس کے قیام سے قومی ٹیم میں نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملے گا جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو مزید کامیاب بنا سکتے ہیں۔ اس فیصلے سے پی سی بی نے ایک مضبوط کرکٹ بنیاد کو استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس سے مستقبل کے لیے ایک نیا اور طاقتور ٹی 20 سکواڈ تشکیل پائے گا۔