ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں جمع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں جمع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2020 اور 21 کی آڈٹ رپورٹ میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالی امور میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2020 اور 21 کی آڈٹ رپورٹ میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالی امور میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کنٹریکٹرز کو قانون کے برعکس 8 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ جاری کیے گئے ،بزدار سرکار کی زبانی احکامات پر ادائیگیاں کی گئی۔

 آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملکی و غیر ملکی کنٹریکٹرز کو ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر 56 کروڑ 18 لاکھ کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بار بار تحریری طور پر آگا کیاگیا لیکن مالی بے ضابطگیوں پر کوئی جواب نہیں جمع کرایاگیا،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے من پسند کنٹریکٹرز کو نوازا گیا،ویسٹ کولیکشن کی مد میں کنٹریکٹرزکو پیشگی ادائیگیاں بھی خلاف قانون تھیں۔

 دوسری طرف سڑکوں کی دھلائی کے کی مد میں بھی غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی گئی،رقم کی ادائیگی کنٹریکٹ مکمل ہونے کی تصدیق کے بغیر کی گئی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےحکام مالی امور میں اربوں کی مالی بے ضابطگی پر آڈٹ کمیٹی میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔