( بسیم افتخار) کراچی میں سردی آتے ہی بجلی اور گیس غائب ہو گئی ، دن بھر گیس کےتعطل اور پریشرمیں کمی کی اذیت جھیلناشہریوں کے لیے معمول بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں گیس مسائل سے شہریوں کےمعمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ،گیس بند کبھی پریشر میں کمی اذیت جھیلناشہریوں کامقدر بن گیا ۔
گیس کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی عوام کیلئے در د سربن گئی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس کےتعطل اور پریشرمیں کمی کی ازیت جھیلنی پڑتی ہے جبکہ بجلی کی دن میں متعدد بارآنکھ مچولی سے پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل درپیش ہوتے ہیں۔
منگھوپیر،سلطان آباد،لانڈھی،عوامی کالونی ،کورنگی،اورنگی،لیاری،اولڈسٹی ایریاء،ملیر سمیت مختلف علاقے متاثر ہیں ، گیس کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ ساڑھے 8گھنٹوں سے زائدہےاور بجلی کی بندش کادورانیہ 8گھنٹے ہے۔
الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ لائن پیک کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر بنایاجاتاہے۔