وقاص احمد:چار روز قبل اے وی ایل ایس کینٹ کی جانب سے شہری مومن کی تحویل میں لی جانے والی گاڑی ڈی ایس پی اے وی ایل ایس کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
گاڑی کے مالک نے ڈی ایس پی اے وی ایل ایس میاں یونس کو بھٹہ چوک پر روک لیا اور سوال کیا کہ ڈی ایس پی صاحب میری گاڑی کیوں استعمال کر رہے ہیں ؟
ڈی ایس پی میاں یونس شہری سے ’’سٹنگ آپریشن پر جانے دو ‘‘کی درخواست کرتے رہے۔ اے وی ایل ایس کینٹ نے 4 روز قبل شہری مومن کی گاڑی تحویل میں لی تھی۔اے وی ایل ایس کینٹ کی طرف سے گاڑی کا ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا تھا۔گاڑی کی لیبارٹری کروانے کی بجائے گاڑی میاں یونس نے ذاتی استعمال میں لے لی۔
مالک کی طرف سے مناواں پولیس سٹیشن میں گاڑی نہ ہونے پر ریکی کی گئی،گاڑی مالک نے گاڑی کو بھٹہ چوک اشارے پر روک لیا۔متاثرہ شہری کے مطابق میری گاڑی کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود ڈی ایس پی نے پکڑی ۔