شاہد ندیم سپرا:حج آپریشن میں واجبات کی دوسری قسط ادا کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ۔
اس ضمن میں عازمین حج کو واجبات کی دوسری قسط 27 دسمبر تک ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حج واجبات کی دوسری قسط 4 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
وزارت مذہبی امور نے اختیاری اخراجات ادا کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی،ڈبل بیڈ فی حاجی کے حساب سے 2 لاکھ 59 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ٹرپل بیڈ فی حاجی 86 ہزار 500 روپے ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
عازمین حج کو قربانی کے لئے 55 ہزار 500 روپے ادا کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔عازمین دوسری قسط جمع کرنے پر بینک سے کمپیوٹرائزڈ سلپ لازمی وصول کریں۔