عابد چودھری:شمالی چھاونی میں میں درزی کا بہیمانہ قتل،واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
مقتول کاشف دکان میں کام کررہا تھا تلخ کلامی پر ملزم اسلم نے قینچی سے وار کردیا،مقتول خون میں لت پت ہو کر وہیں زمین پر گر گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق شوہر کا کافی دنوں سے اسلم سے جھگڑا چل رہا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات جاری ہیں۔
شمالی چھاونی؛ درزی کے بہیمانہ قتل کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی
22 Dec, 2024 | 11:58 AM