ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم برائیڈل کیٹیور ویک: روایت،جدت اورسٹائل کا دلکش اظہار

ہم برائیڈل کیٹیور ویک: روایت،جدت اورسٹائل کا دلکش اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوں تو فیشن کی تاریخ بہت پرانی ہے اورانسان آغاز سے ہی دوسروں سے مُمتاز نظر آنے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہے لیکن پاکستان میں فیشن انڈسٹری کا سفر چند دہائیوں پرمحیط ہے،اس کی بنیاد رکھنے والوں نے انتہائی مُشکل حالات میں کام کیا اور خود کو منوایا،پاکستان میں باقاعدہ فیشن انڈسٹری غالباً 70ءکی دہائی میں شروع ہوئی تھی اوراب ہمیں ایک وسیع وعریض فیشن انڈسٹری نظر آتی ہے۔

حالیہ چند برسوں کے دوران فیشن انڈسٹری نے بہت ترقّی کی ہےجس کااندازہ ملک میں تواترکے ساتھ ہونے والے فیشن ویکس سے لگایاجاسکتاہے،ان فیشن ویکس سے نہ صرف پاکستانی ڈیزائنرز کی حوصلہ فزائی ہوتی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کی مانگ بڑھتی ہے،فیشن ویکس میں ماڈلز رنگ برنگے ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرتی ہیں ۔

لاہورکے مقامی ہوٹل میں تین روزہ ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے روز بھی فیشن اور شوبز انڈسٹری کے نمایاں چہروں نے شرکت کی،ماڈلز خوش رنگ بھاری کام والے برائیڈل ملبوسات پہن کر ریمپ پررنگ بکھیرتی رہیں،ڈیزائنرز نے ٹی وی اور فلم کے فنکاروں کےساتھ ساتھ نامور گلوکاروں کو بھی بطور شو سٹاپرریمپ پر پیش کیا۔

دوسرے دن کاآغاز معروف آرٹسٹ راشدرانا کے حوالے سے ایک تعارفی ڈاکیومنٹری سے ہوا،شام کے پہلے ڈیزائنر حارث شکیل تھے جن کی کولیکشن ریمپ پر پیش کی گئی،اداکارہ زباب رانا ان کی اشوسٹاپرتھیں،اس کے بعد طیب آبوکی مینزکوکیکشن پیش کی گئی جس میں اداکارعمرشہزاد شوسٹاپرتھے۔

تیسرے ڈیزائنر باسط سپراتھے،معروف اداکارمیکال ذوالفقار اوراداکارہ امرخان ان کی شوسٹاپرزتھیں،ڈیزائنرحفصہ عمران خان کی عروسی کولیکشن کی نمائش کے دوران اداکارہ مہوش حیات بطور شوسٹاپرریمپ پرآئیں،فیشن برینڈ المیرہ کی مینزکولیکشن کی نمائش سے پہلے شوکااختتام ہوا جس میں احسن افضل خان اورعمادعرفانی  شوسٹاپرتھے۔

دوسرا شو احسن نذیر کے ملبوسات کی نمائش سے شروع ہواجس میں  اداکارہ نازش جہانگیر شوسٹاپرتھیں،عبیرنعیم کی مینز کولیکشن کے شوسٹاپراداکارعمران اشرف تھے،ماڈل واداکارہ صدف کنول زاریاکی شوسٹاپرتھیں،فیشن ڈیزائنرمہدی کے عروسی ملبوسات کی نمائش سے دوسرے روز کااختتام ہواجس میں ماڈل واداکارہ رومامائیکل اورسینئراداکارہ صباحمیدشوسٹاپرتھیں.