چکن کھانے والے ہوجائیں ہوشیار! بڑی خبر آگئی

22 Dec, 2024 | 11:30 AM

کلیم اختر:شادیوں کی وجہ سے چکن گوشت کی ڈیمانڈ میں اضافہ ،میٹ سیفی ٹیموں کی کارروائیاں بھی تیز،17گوشت بردار گاڑیوں، 53ہزار کلو گوشت کا معائنہ،1970کلو بیمار مرغیاں تلف۔

تفصیلات کے مطابق سال بھر میں 1کروڑ 34لاکھ 33ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی،4لاکھ 15ہزار کلو سے زائد ناقص مضر صحت گوشت تلف کیا گیا، سپلائر بیمار مرغیاں خرید کر گوشت بنا کر مارکیٹ میں سستے داموں سپلائی کرتے تھے۔
سال بھر میں لاکھوں مالیت کے گوشت کی ترسیل ناکام بنا کر عوام کو ناقص کھانے سے بچایا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار ناقص گوشت کا کھانے میں استعمال صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔

مزیدخبریں