کلیم اختر:کلاس 4 کے ملازمین کو لوئر ڈویژن کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے تیاریاں،بورڈ نے اعلیٰ افسران سے اپنے ماتحت ملازمین کا ڈیٹا مانگ لیا۔
ایف بی آر نے چیف کمشنرز ، ڈائریکٹرز ،ڈائریکٹر جنرل کو مراسلہ بھی جاری کر دیا،گریڈ 11 کی آسامی کیلئے اہل ملازمین کا ڈیٹا بورڈ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ۔
ایف بی آر کی جانب سے سربراہان کو ملازمین کا ڈیٹا 31 دسمبر تک بورڈ کو بھجوانے کی ہدایت،ترقی کیلئے اہل ملازمین کا تمام تر ڈیٹا تصدیق کے بعد بورڈ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔