ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کی کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کی کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نےتحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ ،سینیٹر عرفان صدیقی،راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین شامل ہیں۔

 بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔