ویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔
جوہانسبرگ میں بارش کے سبب قومی کرکٹرز نے کل ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتھا،کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ سپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔ تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔،رضوان الیون نے پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ یکطرفہ رہا جس میں قومی ٹیم نے 81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔