ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہونگے: رانا ثناء اللہ

9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہونگے: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔ 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی ان میں شامل ہے، ان کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بیک چینل رابطے برقرار ہیں ، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔ 

پروگرام میں رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ آئے گا تو اس کا اثر مذاکرات پر ہوگا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بانی کے خلاف فیصلہ آئے اور اس کا مذاکرات پر اثر نہ ہو۔ 

علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ملٹری کورٹ میں ملزم کو دفاع کا مناسب موقع نہیں ملتا، ساکھ سویلین عدالت کی سزا کی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔