ویب ڈیسک: انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی میلبرن ایئرپورٹ پر آسٹریلوی میڈیا پر غصہ ہوتا دکھائی دیے۔
تفصیلات کے مطابق وراٹ کوہلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میلبرن ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں آسٹریلوی میڈیا کے نمائندوں نے اُن کی فیملی کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کوشش کی جس پر بیٹر غصہ ہو گئے۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا نمائندے آسٹریلوی فاسٹ بولر سکاٹ بولینڈ کا انٹرویو کر رہے تھے کہ اس دوران وراٹ کوہلی اپنی فیملی کے ہمراہ ایئرپورٹ سے باہر نکلے۔
وراٹ کوہلی اور اُن کے گھر والوں کو دیکھتے ہی میڈیا نے اپنے کیمرے اُن کی جانب کر دیے جس پر بیٹر میڈیا سے غصے میں مخاطب ہوئے کہ اُن کی فیملی کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں وراٹ کوہلی کہتے ہیں کہ ’بچوں کے ساتھ مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے، آپ مجھ سے پوچھے بغیر ویڈیو نہیں بنا سکتے۔‘
دوسری جانب، ایک صحافی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ایئر پورٹ آمد کے انتظار میں میڈیا کیمرے پہلے سے لگے ہوئے تھے، ویرات کوہلی کو غلط فہمی ہوئی اور وہ سمجھے کہ ان کی بچوں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی غصے میں آگئے
22 Dec, 2024 | 10:15 AM